بھارتی وزیراعظم

حکومت جلد زراعت کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائیگی،بھارتی وزیراعظم

ممبئی (عکس آن لائن) بھارتی وزیراعظم نریندری مودی نے کسانوں کے احتجاج کو ملک کی بے عزتی قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی نے چند ماہ سے جاری کسانوں کے احتجاج پر پہلی بار عوامی سطح پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ریڈیو پر خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ نئی دہلی میں بھارت کے یومِ جمہوریہ پر کسانوں کا احتجاج اور اس سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال ملک کی بے عزتی کی وجہ بنی۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ 26 جنوری کو پیش آنیوالے واقعے کی وجہ سے بھارتی ترنگے کی توہین پر ملک کو افسوس ہوا۔مودی نے کہا کہ ہماری حکومت جلد ہی زراعت کے شعبے میں اصلاحات متعارف کرائے گی، حکومت زراعت کے شعبے کی جدت کے لیے پرعزم ہے اور اس حوالے سے اقدامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں