قصور (عکس آن لائن):ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمداکرم طاہرنے کہا ہے کہ حکومت باغبانوں اور کاشتکاروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ان کی رہنمائی مشاورتمعلوماتاطلاعات وغیرہ کے لئے بھی تمام اقدامات کو یقینی بنایاجارہاہے لہذا اگر باغبان اور کاشتکارماہرین زراعت اورمحکمہ زراعت (توسیع) کی سفارشات پرعملدرآمدکریں تو اعلی کولاٹی کا پھل حاصل کیاجاسکتاہے جس سے نہ صرف اندرون ملک فروخت بلکہ بیرون ملک برآمد کے ذریعے کاشتکار وباغبان بھاری مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے دوران ملاقاتاے پی پیکوبتایا کہ باغبانوں اورکاشتکاروں کو ترشادہ پھلوں کی برداشت جدیدطریقے سے کرنی چاہئیے تاکہ پھل ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پھل کو صحیح حالت میں اورٹھیک طریقے سے توڑناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ فصل کی برداشت سے پہلے پھل کئی پختگی کابھی تعین کرلیناچاہئیے اور ترشادہ پھل اس وقت توڑناچاہئیے جب اس میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجودہو۔انہوں نے کہا کہ اگرہاتھوں سے توڑنے کی بجائے ترشادہ پھلوں کو ٹہنی کے ساتھ تیزقینچی سے توڑاجائے۔