لاہور(عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب کا عوام کو نئے سال کا تحفہ ایک اور مہنگائی کا بم گر ا کردیا ،
عمران نے ایک سال میں ملک کا کیا حال کر دیا ؟،مہنگائی کی وجہ سے عوام کے پاس گھروں کے کرائے ، روٹی ، بچوں کی فیس ، دوائیوں کے لئے پیسے نہیں ہیں ،نہ اہل حکمرانوں کا ایک سال قوم کے لئے عذاب کا بدترین دور ثابت ہوا ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں باربار اضافے نے ملک و قوم کی معیشت کردی ہے ۔
عمران صاحب قوم کو گھبرانے کی اجازت دے دیں، پٹرول 117 روپے لٹر ہوگیا ہے،قوم کو گھبرانے کی اجازت دیں کیونکہ بجلی کی قیمت 15مرتبہ بڑھ چکی ہے،قوم کو گھبرانے کی اجازت دیں کیونکہ آٹا، دالیں، گھی کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔قوم کو گھبرانے کی اجازت دیں کہ قیمت بڑھانے کے باوجود گیس غائب ہے۔قوم کو گھبرانے کی اجازت دیں کہ ایک سال میں کھانے پینے کی اشیامیں بیس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔
قوم کو گھبرانے کی اجازت دیں کہ ٹماٹر321، پیاز 170 اور ٹرانسپورٹ میں 13 فیصد اضافہ ہوا،عمران صاحب آپ اپنی نالائقی سے پوری قوم کو بھکاری بناکر لنگر پر بٹھانے کے درپے ہیں۔