مسرت جمشید چیمہ

حکومت اورریاستی اداروں کو چیلنج دینے کیلئے نکلنے والی پی ڈی ایم خود گھمبیر چیلنجز کا شکارہو گئی ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اورریاستی اداروں کو چیلنج دینے کیلئے نکلنے والی پی ڈی ایم خود گھمبیر چیلنجز کا شکارہو گئی ہے ،

لاہورکے جلسے اور محسن داوڑ کو پی ڈی ایم میں شامل رکھنے پر پی ڈی ایم میں خلیج بڑھنے لگی ہے ،جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی کے خلاف جنگ قربانی دینے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی۔میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ رانا مشہودکے خلاف احتجاج کے بعد مریم صفدر کی بلائی گئی میٹنگ میں اہم رہنما شریک نہیںہوئے،خواجہ سلمان رفیق اور سیف کھوکھر سمیت دیگر رہنمائوں نے میٹنگ میںشرکت سے معذرت کا پیغام بھجوایا۔ انہوں نے کہا کہ محسن داوڑ کے معاملے پر بھی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدارت چھوڑنے کی دھمکی دیدی،مولانا فضل الرحمن نے محسن داوڈ کو اتحاد سے نکالتے ہوئے کسی بھی اجلاس میں شرکت سے روکدیا ہے ،

محسن داوڑ کے حمایت منظور پشین نے ریاست مخالف بیانیے پر قائم معاہدے کی خلاف ورزی پر مریم صفدر کو تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔مریم صفدر کے رابطے پر مولانا فضل الرحمان نے دوٹوک الفاظ میں اتحاد کی صدارت سے الگ ہونے کی دھمکی دیدی ہے۔علاوہ ازیں انہوںنے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دو جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی ادارے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں،حوالدر مطلوب عالم اور سلمان شوکت کی پاکستان کیلئے دی گئی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ، پاکستانی قوم ملک کیلئے قربانی دینے والوں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف بیانیہ اپنانے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں