اسلام آباد (نمائندہ عکس)ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے حوالے سے سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔رات گئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے معاہدے میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی معاہدے کی تصدیق کی گئی۔دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے دعا کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، آصف علی زرداری، شہباز شریف اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماو¿ں نے معاہدے پر دستخط کیے۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہو گا جس میں اپوزیشن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی توثیق کی جائے گی۔صحافی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے پوچھا گیا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات طے پا گئے؟ جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ معاہدے کی تفصیلات کا اعلان آج 4 بجے کریں گے۔ معاہدے کا اعلان نہ کرنے سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کچھ تنظیمی معاملات ہوتے ہیں، اس کے بعد اعلان ہو جائے گا۔