لاہور(عکس آن لائن) نامور فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ حکومتی توجہ کے بغیر فلم انڈسڑی کی مکمل بحالی مشکل ہے۔ ایک انٹرویو میں شان نے فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے حکومتی پیکج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی توجہ کے بغیر انڈسڑی کی بحالی کا خواب کسی صورت پورا نہیں ہوسکتا ۔
شان نے کہا کہ گو ملک میں اس وقت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نجی پروڈکشن ہاؤس اور افراد اپنا کردار ادا کررہے ہیں لیکن اگر حکومت پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحال کیلئے بڑا پیکج دے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کی بحال کا خواب سالوں نہیں مہینوں میں پورا ہوسکتا ہے۔ شان نے کہا کہ ہمیشہ سلیکٹڈ کام کیا ہے اس لئے کم کم نظر آتا ہوں۔