آٹا اور چینی چوری

حکومتی ترجمان کی پریس کانفرنس ایف آئی آئے کی آٹا اور چینی چوری کے حقائق سے برعکس ہے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان کی پریس کانفرنس ایف آئی آئے کی آٹا اور چینی چوری کے حقائق سے برعکس ہے ،حکومتی ترجمان کی رپورٹ الگ ، ایف آئی اے کی رپورٹ الگ ہے ،حقائق مسخ کرنے سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی چوری چھپ نہیں سکتی ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے منہ پر کرپشن کی کالک لگ چکی ہے،

حکومتی ترجمان اپنے جھوٹ سے دوسروں پر ملنے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کا نام لے کر اب عمران صاحب اور بزدار صاحب کی چوری کوئی حکمران نہیں چھپا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں کسی کی جرات نہیں تھی عوام کے حق پہ ڈاکا ڈالنے کی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب تاریخ اِس بات کی بھی نزیر نہیں ملتی کہ ملک کا وزیراعظم عوام کا آٹا اور چینی چور ہو ۔ انہوںنے کہاکہ جن اے ٹی ایمز سے وزیراعظم کا کچن چلتاہے، پارٹی کی فنڈنگ ہوتی ہے، انہیں کو وزیراعظم نے فائدہ پہنچایا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب اپنی ہر چوری پکڑے جانے پر آخر کب تک شریف خاندان پر جھوٹے الزامات کے پیچھے چھپتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمان آٹا چینی چوری کی ایف آئی اے کی رپورٹ کو غلط رپورٹ کر کے حقائق چھپا نہیں سکتے ۔انہوںنے کہاکہ شریف خاندان نے ایک روپے کی سبسڈی لی نہ چینی ایکسپورٹ کی ۔انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمان بتاتیں کہ چور وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کو آج کس وقت ہتھکڑی لگے گی؟۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے رپورٹ میں شہبازشریف کا نام نہیں ، نہ ہی وہ اس وقت حکومت میں ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان، عثمان بزدار، جہانگیرترین اور خسرو بختیارکا نام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی ترجمان کو اب جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام فیصلے پڑھنے چاہئیں ،ثبوت دینے کی جب باری آئی نیب نیازی گھٹ جوڑ عدالتوں سے فرار ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں