بابر اعوان

حکومتی اتحاد نے سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہواہے، بابر اعوان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نے سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہواہے۔منگل کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کے کیس کی سماعت کیلئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی سپریم کورٹ پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے معیشت کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔

واضح رہے حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کچھ دیر بعد ہو گی، جس کے لیے رہنماوں اور وکلا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومتی اتحاد پنجاب کے کیس میں فل بنچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرچکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،اور عدالت کا بائیکاٹ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں