عمران خان

حکمران انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کاراستہ اختیارکررہے ہیں’ عمران خان

لاہور( عکس آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے کینیڈاکی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک بران نے زمان پارک میں ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورتحال اورمعاشی پالیسوں کے حوالہ سے گفتگوکی گئی۔عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جلدانتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔

عمران خان نے کہا ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں،انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کاراستہ اختیارکررہے ہیں۔ملاقات میں کینیڈا سے تحریک انصاف کے رہنما عامر خان، چودھری ظفر، اشفاق احمد، میاں عدنان، مدثر مچانہ، سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں