نیویارک(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے سربراہ نے امریکا سے درخواست کی ہے کہ یمن کے حوثی گروپ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا وہ اپنا ارادہ تبدیل کر دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی سرگرمیوں کے سربراہ مارک لوکاک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی بریفنگ کے دوران امریکا سے اپیل کریں گے کہ وہ یمن کے حوثی گروپ کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اپنا ارادہ بدل دے کیوں کہ امریکا کے اس فیصلے کی وجہ سے ‘ملک ایسی بھیانک قحط سالی سے دوچار ہوجائے گا جو گزشتہ تقریبا چالیس برسوں میں دنیا میں کہیں نظر نہیں آئی ۔مارک لوکاک نے کہا کہ امریکا کی جانب سے امدادی ایجنسیوں کو لائسنس جاری کرنے اور بعض مراعات دینے کے باوجود یمن میں قحط سالی کو روکنا ممکن نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ
- ٹرمپ کے کئی ممالک کی سرزمین پر قبضے کے بیانات نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خا رجہ
- گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا، چینی وزارت خا رجہ
- سری لنکا کے صدر دیسانائکے چین کا سرکاری دورہ کریں گے، چینی وزارت خا رجہ