عمران اسماعیل

حملہ ہونے پر ایف آئی آر تو درج کرنی پڑے گی، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس کی ایف آئی درج کروانا ان کا حق ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ جس پر حملہ ہوتا ہے اس کا حق ہے ایف آردرج کروائے اس لئے ایف آئی آر تودرج کرنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک نہیں 2 سے3 ایسے مطالبات کیے ہیں جس میں سے ایک مطالبہ جلد انتخابات کاتھا جبکہ دوسرا مطالبہ ارشد شریف قتل کی تحقیقات کا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف معاملے پر مسلسل جھوٹ پر جھوٹ سے کام لیاجارہاہے، ان کے پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ سیشیئرنہیں کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں