لاہور(عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے شہادتی بیان نے عمران نیازی اینڈکمپنی کو مجرم ثابت کردیا ہے ۔بشیر میمن کابیان ثبوت ہے کہ وزیراعظم کا منصب اور حکومتی اختیار مجرمانہ مقاصد کے لئے استعمال ہوا ،
بشیر میمن کے بیان کی روشنی میں سازشی عناصر کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ مجرمانہ بدنیتی سے عمران نیازی کا حکومتی اختیار اور عہدوں کو سیاسی اختلاف رکھنے والوں کے خلاف استعمال کرنا ثابت ہوچکا ہے ۔کوئی شک نہیں رہا کہ ملک میں حکومت نہیں، ایک مافیا مسلط ہے جسے قانون کی گرفت میں ہونا چاہئے ۔ عمران نیازی اینڈکمپنی کے بارے میں سچائی بیان کرنے والے سابق اعلی افسر کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔