روسی وزارت خارجہ

حماس کا ایک وفد ماسکو پہنچ گیا، روسی وزارت خارجہ

ماسکو(عکس آن لائن)غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جنگ کے 20ویں روز حماس کا ایک وفد روس کے دارالحکومت ماسکو کے دورے پر پہنچا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بتایا کہ حماس کا ایک اعلی سطح کا وفد جس کی سربراہی تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن موسی ابو مرزوق کر رہے ہیں ماسکو کا دورہ کر رہا ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حماس کے نمائندے ماسکو کا دورہ کر رہے ہیں۔ جہاں تک بات چیت کا تعلق ہے ہم آپ کو اس سے متعلق بعد میں مزید آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں