تل ابیب (عکس آن لائن)اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں حماس کے دفتر کے سربراہ یاسین ربیع اور تنظیم کے ایک رہ نما خالد النجار رفح شہر پر کیے گئے فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے تل السلطان پر فضائی حملے کی تصدیق کی جس میںحماس کے کمپائونڈ کو نشانہ بنایاگیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا کہ جنگی طیاروں نے حال ہی میں رفح میں دہشت گرد تنظیم حماس کے ایک کمپائونڈ پر حملہ کیا، جس میں تنظیم سے وابستہ نمایاں تخریب کار موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں تخریب کاروں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی دفعات کے تحت ایک جائز ہدف ہیں۔
گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پیشگی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرحملہ کیا گیا جو حماس کے جنگجوئوں کی جانب سے اس علاقے کے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔