حلیمہ سلطان

حلیمہ سلطان کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا، تصاویر وائرل

استنبول (عکس آن لائن) اسلامی فتوحات پر مبنی تاریخی ترک سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اِسرا بیلگیچ کا نیا انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔اِسرا بیلگیچ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں اداکارہ چھوٹے اور کالے رنگ کے بالوں کے ساتھ کالے رنگ کا لباس پہنے بالکل ایک نئے روپ میں نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ کے اس نئے انداز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یہاں تک کہ اِسرا بیلگیچ کے ساتھی اداکارجاوید چیتن گونیر بھی اس تصویر پر تبصرہ کیے بغیر نہیں رہ سکے۔انہوں نے اداکارہ کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ بہت ہو گیا، اب آپ ہر روز مزید خوبصورت نہیں ہو سکتیں!۔

اپنا تبصرہ بھیجیں