لاہور( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آٹا چینی گیس بجلی ووٹ چور کی فاشسٹ سوچ کا عملی مظاہرہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے ، آج پنجاب کو ترقی دینے والا عوام کا خادم شہباز شریف پابند سلاسل ہے ،جو کسان پیکج دے اس کو سزا اور جو کسان کی جان لے اس ووٹ چور کو انعام ،آٹا گندم چینی چور کسانوں پر ڈنڈے برسا رہے ہیں اور جانیں لے رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آٹا چینی چوروں نے شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے پنجاب کی ترقی اور خوشحالی چھین لی ہے ،شہباز شریف کو ناحق گرفتار کر کے ووٹ چور سلیکٹڈ عوام کا آٹا چینی بجلی گیس اور ترقی چوری کر رہے ہیں،آٹا چینی چوروں نے شہباز شریف کو گرفتار کر کے تمام منصوبے بند کردئیے ،ٹرائل شروع ہے، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،
پھر کس وجہ سے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہوا ہے؟۔ا نہوںنے کہاکہ دس سالہ صوبے کے خادم اعلی رہنے والے پر ایک الزام ثابت نہیں ہوسکا، پھر کس وجہ سے شہباز شریف کو گرفتار کیا ہوا ہے؟ہر روز اس حکومت کی آٹا چینی دوائی بجلی گیس چوری پکڑی جارہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ا نہوںنے کہاکہ حق مانگنے والوں پر ڈنڈے برسانے والوں کا یومِ حساب آ چکا ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں میں زیادہ سے زیادہ جھوٹ بولنے کی ریس لگی ہوئی ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم اور کرائے کے ترجمانوں میں جھوٹ کا مقابلہ جاری ہے ،پہلے آٹا بجلی گیس چوری کا پلان بناتے ہیں، پھر نواز شریف اور شہباز شریف کے بنائے منصوبوں کو روکتے ہیں اور پھر تختیاں لگاتے ہیں ، آپ کو عوام کے سوالات کا جواب دینا ہوگا، ان کی محرومیوں اور مصیبتوں کا حساب دینا ہوگا،عمران صاحب آپ سیاسی مخالفین کو نہ چھوڑیں لیکن اپوزیشن عوام کی جان آپ سے چھڑوا کے رہیں گے۔