لاہور(عکس آن لائن ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بنیادی عوامی سہولیات کی بہتر فراہمی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بروقت اور حقیقی عوامی خدمت کیلئے پرعزم بزدار حکومت نے “خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کا آغاز کردیا ہے، پروگرام کے تحت میونسپل سروسز، شجرکاری، صفائی، نکاسی و فراہمی آب پر خصوصی توجہ دی جائیگی، سرکاری محکموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائینگے۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جائے گا، بزدار حکومت کی جانب سے خدمت آپکی دہلیز پر ایپ متعارف کرائی گئی ہے، عوامی آرا سے گورننس اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سی پیک نے خطے میں اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے، چینی میڈ یا
- چین، اسپرنگ فیسٹیول گالا 2025 کے تھیم اور لوگو کی نقاب کشائی
- چین میں دیہی سڑکوں کی کل لمبائی 4.6 ملین کلومیٹر تک پہنچ گئی، وائٹ پیپر
- چین کے لاجسٹکس حجم میں رواں سال کے پہلے دس ماہ میں نمایاں بہتری
- چین دنیا کو صنعتی اور سپلائی چین سے منسلک کرنا جاری رکھے گا، چینی میڈ یا