عاطف رانا

حفیظ یا فخر زمان کو بیٹنگ تو نہیں سکھا سکتے‘ عاطف رانا

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تمام پانچ سیزنز میں انتہائی خراب پرفارمنس کے باوجود عاطف رانا اپنی ٹیم لاہور قلندرز کو لیگ کی نمبر ون ٹیم سمجھتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او )عاطف رانا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز لیگ کی سب سے بہترین ٹیم ہے۔ ہمیں اپنے سکواڈ پر اعتماد ہے، جب وہ چلنا شروع ہوگئے تو سب دیکھتے رہ جائیں گے۔عاطف رانا کے مطابق پاکستان اور عالمی سطح پر بطور برینڈ پی ایس ایل کو جتنی شہرت انہوں نے دلائی شاید ہی کسی اور برینڈ نے دلائی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح کے بہترین کھلاڑیوں کے علاوہ پانچ لاکھ بچوں کے ٹرائل کر کے سکواڈ منتخب کیا گیا۔

عاطف رانا نے قلندرز کی مسلسل خراب پرفارمنس کی وجہ بدقسمتی کو قرار دیا۔ ’ٹیم مینجمنٹ کی بھر پور سپورٹ ہے لیکن میدان میں تو کھلاڑیوں نے کھیلنا ہے۔ اب محمد حفیظ یا فخر زمان کو بلے بازی تو نہیں سکھا سکتے۔ ’وہ رنز نہیں کر رہے اور اس بات کا انہیں بھی پتہ ہے کہ ان کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑ رہا ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں