لاہور( عکس آن لائن )فاسٹ باولر حسن علی سری لنکا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ تازہ ترین سی ٹی اسکین میں فاسٹ باولر حسن علی کی پسلیوں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔ فاسٹ باولر کی آٹھویں اور نویں پسلی میں فریکچر ہوا ہے۔
حسن علی کو پسلی کے فریکچر سے نجات کے لیے 6ہفتوں کا وقت درکار ہے۔فاسٹ باولر پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔اس سے قبل حسن علی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد قائداعظم ٹرافی کے نویں راونڈ میں شرکت کے لیے سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو22نومبرکو دوبارہ جوائن کیا تھا تاہم میچ سے قبل حسن علی نے درد کی شکایت کی تھی۔کراچی میں ابتدائی اسکین میں فاسٹ باولر کی پسلی میں فریکچر کی تشخیص ہوئی جس کے بعد لاہور میں اسکینز کے بعد فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔