حسن نصراللہ

حزب اللہ نے ڈرونزکی تیاری شروع کردی،ٹھیک ٹھیک میزائل بنا سکتی ہے،حسن نصراللہ

بیروت(عکس آن لائن )لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا گروپ ڈرون تیارکررہا ہے اور ہزاروں راکٹوں کو ٹھیک ٹھیک میزائلوں میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے اپنے پیروکاروں سے ایک نشری خطاب میں کہا کہ ہم ایک طویل عرصے سے لبنان میں ڈرون تیارکررہے ہیں اورجو بھی انھیں خرید کرناچاہتا ہے،وہ آرڈر دے سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ ہم آزادملک کے طور پرلبنان کی شناخت کا تحفظ کرتے ہیں اورہمارے میزائل ملک، قوم اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ فوج ملک کی سلامتی، اتحاد اور تمام خطرات سے تحفظ کی لازمی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں