لبنانی وزیراعظم

حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ نہ کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں دی،لبنانی وزیراعظم

بیروت(عکس آن لائن)لبنان کے وزیر اعظم نے اس جانب اشارہ کیا ہے کہ حزب اللہ نے انہیں ایسی یقین دہانی نہیں کرائی ہے جس کا مطلب یہ ہو کہ حزب اللہ خود کو اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے باوجود جنگ میں نہیں کودے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نجیب میقاتی نے کہاکہ یہ انحصار اسرائیل پر ہوگا کہ وہ حزب اللہ کو مشتعل کرنے والے اقدامات نہ کرے۔ نجیب میقاتی مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا جب ان کی اس بارے میں حزب اللہ سے بات چیت ہوئی تو مجھے حزب اللہ کے رہنماوں کی بات چیت میں معقولیت اور استدلالی انداز محسوس ہوا۔ایک سوال کے جواب میں لبنانی نگران وزیر اعظم نے کہا اہم بات لبنان کا استحکام ہے۔

لیکن مجھے اس بات میں کسی کی طرف سے بھی ایسی ضمانت نہیں دی گئی۔ اس لئے نہیں کہا جا سکتا کہ آنے والے دنوں میں کس طرح کی صورت حال جنم لے۔ کیونکہ ہر لمحہ ایک نیا واقعہ ہو رہی ہے اور تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں