بیروت(عکس آن لائن)حزب اللہ اور حماس کے رہنماﺅں نے اسرائیل کے خلاف پرزور مزاحمت کی تیاری پر بات چیت کے لیے لبنان میں ملاقات کی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسجد اقصی میں حالیہ اسرائیلی حملے کو مدنظر رکھتے ہوئے حماس اور حزب اللہ نے لبنان کے دارالحکومت میں ملاقات کی جس میں اسرائیل کیخلاف پرزور مزاحمت پر تبادلہ خیال کیا گیا،
دوسری جانب حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس کے سربراہ ہانیے کی حزب اللہ کے چیف حسن نصراللہ سے ملاقات کے دوران فریقوں نے اسرائیل مخالف مزاحمت کی تیاری اور حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تحریکوں کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا،دونوں نے مغربی کنارے اور غزہ میں مزاحمت کی شدت اور مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی میں ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔