سری نگر(عکس آن لائن) جنوبی اور شمالی کشمیر میں حزبِ المجاہدین کے ایک اعلی کمانڈر جہانگیر رفیق وانی سمیت تین شہدا کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، جہانگیر رفیق وانی کو ترال ، راجہ عمر مقبول کو لورگام اور عزیراحمد بٹ کو بارہمولہ میں سپرخاک کیا گیا نماز جنازہ میں ہزارون شہریوں نے شرکت کی ۔
یہ نوجوان گزشتہ روز ترال میں بھارتی فوج کی جعلی کارروائی میں شہید ہوئے تھے ۔مقامی لوگوں کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے دو کو 12 جنوری کو ایک فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کو انہیں ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ ترال کے قصبے میں گزشتہ روز زیر حراست شہید ہونے والے جہانگیر رفیق وانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شامل ہوئے ۔
جب شہید رفیق وانی کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے ترال پہنچاتو ہزاروں افراد وہاں پہنچ گئے۔ لوگوں نے آزادی کی حمایت اور بھارت مخالف نعرے لگائے ۔ عزیراحمد بٹ کو بارہمولہ میں سپرخاک کیا گیا، سرینگر سے 55 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع اس شہر میں دکانیں اور دوسرے کاروباری ادارے بند کیے گیے اور سڑکوں پر سے پبلک اور نجی ٹرانسپورٹ گاڑیاں ہٹالی گئیں۔ بارہمولہ کے بعض مقامات پر مظاہرین نے پولیس اور دوسرے فورسز دستوں پر سنگباری کی، ۔