وزیراعظم

حریت رہنما یاسین ملک پر جاری ظلم کشمیریوں کی آواز دبانے کا ایجنڈا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حریت رہنما یاسین ملک پر جاری ظلم وستم بھارتی حکومت کا کشمیریوں کی آواز دبانے کا مذموم ایجنڈا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ من گھڑت کیسزاور جعلی مقدمات کے ذریعے بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، سیاسی کارکنوں کے حقوق کی پامالی، انسانی حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے، انسان کے بنیادی حق آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیل میں بند کرکے صعبوتیں ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں