ریاض(عکس آن لائن )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے نئی تقرریوں کی منظوری دیدی ہے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری کو مسجد الحرام میں امام تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح مسجد نبوی شریف کے لئے شیخ ڈاکٹر خالد بن سلیمان المہنا اور شیخ-ڈاکٹر احمد بن علی الحذیفی کو امام تعینات کیا گیا ہے۔ شاہی منظوری کے بعد مسجد الحرام میں شیخ ڈاکٹر بندر بن عبد العزیز بلیلہ اور شیخ-ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی امامت کے ساتھ خطیب بھی ہوں گے۔
اسی طرح شیخ ڈاکٹر احمد بن طالب حمید مسجد نبوی میں امامت کے ساتھ خطیب بھی مقرر کئے گئے ہیں۔حرمین شریفین انتظامیہ نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین میں نئے تعینات ہونے والے ائمہ اور خطباء-04 -کے ساتھ ملاقات کی اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔شیخ السدیس نے کہاہے کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حرمین شریفین کو اولین اہمیت دیتے ہیں۔