حرا مانی

حرا مانی کی ٹی وی کمرشل شوٹ کے لیے لاہور آمد

کھڈیاںخاص(عکس آن لائن)حرا مانی کی ٹی وی کمرشل شوٹ کے لیے لاہور آمد،تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرامانی دو دن کے لیے لاہور میں موجودہیں جہاں انہوں نے ایک ہئیر آئل کے ٹی وی اشتہار کی شوٹ میں حصہ لیا۔اس کمرشل کو نامور کمرشل ڈائیریکٹر زوہیب رمضان بھٹی کی ہدایات میں شوٹ کیا گیا۔ جبکہ پروڈیوسر سعود فیصل، کیمرہ مین رضوان شیرازی اور سٹائلسٹ حرا ذیشان ہیں۔یہ ٹی وی اشتہار جلد ٹی وی سکرینز کی زینت بنے گا۔حرا مانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ لاہور آکر ہر دفعہ خوشگوار احساس ہوتا ہے اور خوشی ہوتی ہے کہ لاہور میں بھی پروڈکشن بہترین ہورہی ہے۔ زوہیب رمضان بھٹی کے ساتھ پہلی بار کام کیا لیکن احساس نہیں ہوا کہ پہلی بار ساتھ کام کررہے۔اس کمرشل کی شوٹ کا سیٹ بیدیاں روڈ کے نجی فارم ہاؤس میں لگایا گیا تھا۔ حرا مانی اس وقت مختلف چینلز کے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں