حرا سے تعلقات

حرا سے تعلقات تھے، بھاگنے سے انکار پر قتل کیا، مبینہ قاتل بہنوئی کا اعترافی بیان سامنے آگیا

لاہور(عکس آن لائن ) شادی سے تین روز قبل قتل ہونے والی دلہن حرا کے بہنوئی ملزم احسن نے لڑکی کو بھاگنے سے انکار پر قتل کیا ، ملزم کا اعترافی بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں گزشتہ ہفتے لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ مقتولہ کی تین روز قبل شادی تھی۔پولیس کے مطابق قتل والے دن بہنوئی احسن نے مقتولہ حرا کو باہر بلایا تھا اور بھاگ چلنے کو کہا لیکن حرا نے انکار کیا اور شور مچایا جس پر احسن نے گولی چلادی۔

واردات سے متعلق مقتولہ حرا کے بہنوئی ملزم احسن کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ہے جس میں اس نے مقتولہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف بھی کیا۔ملزم احسن نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ساتھ جانے سے انکار پر حرا کو پہلے ایک گولی ما ر کر زخمی کیا مگر یہ سوچ کر موت کے گھاٹ اتار دیا کہ بچ گئی تو مجھے مراودے گی ۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی سی ڈی آر کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے کو ساڑھے 12 ہزار میسج کیے جب کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پانچ بار ملزم اور مقتولہ کے فون کی لوکیشن ایک ہی پائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے مقتولہ کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی تھی جب کہ قتل سے چار روز پہلے بھی حرا ملزم سے ملنے گئی تھی۔ پولیس نے مزید تحقیقات کے لیے ملزم احسن کا فون فرانزک کے لیے بھجوادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں