اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج 2020 کیلئے انتظامات اپنے معمول کے مطابق جاری ہیں،عاز مین حج کے تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کیا گیاہے اپنے ایک بیان میں وزیر مذہبی امو رکا کہناتھا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاو کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے
عازمینِ حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں تمام حاجی کیمپوں کو ٓاگاہ کر دیا گیا ہےوزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا عازمینِ حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے جاری ہے حج 2020 کے انتظامات کے حوالے سے سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں