حج

حج کے دوران امراض کی منتقلی روکنے کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت نے متعلقہ حکام کے ساتھ دارالحکومت اور اس کی ہمسایہ گورنریوں میں مویشیوں کے ٹھکانوں ،ڈیموں، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، کھیتوں اور دلدل کے مقامات پر اسپرے کرنے کے ساتھ ریسرچ اور ماحولیاتی تشخیص کے ذریعہ بیماریوں کے ویکٹرز سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے میں وزارت ماحولیات ، پانی اور زراعت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر سعید بن الغامدی نے وضاحت کی کہ وزارت ماحولیاتی سطح کو بڑھانے میں معاونت کر رہی ہے۔

حج سیزن میں صفائی ستھرائی اور بیماریوں کے پھیلاو کا مقابلہ کرنے کے لیے جدید آلات کا استعمال کیاجا رہا ہے۔ آپریشنل پلان کے مطابق مقدس مقامات مثلا عرفات ، مزدلفہ اور منی میں حجاج کی خدمت اور ان میں بیماریوں کے پھیلائو کے سدباب کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔مقدس دارالحکومت میں وزارت کے دفتر کے ڈائریکٹر انجینیر احمد القرنی نے کہا کہ ماحولیاتی حفظان صحت کے نمائندگی کرنے والے دارالحکومت کے سیکرٹریٹ کے ساتھ اور وزارت کے دفتر کے درمیان مشترکہ مہم تشکیل دی گئی ہے۔ مکہ معظمہ میں ماحولیات ، پانی اور زراعت کی نمائندگی مرکز برائے امراض کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے بیماریوں کی نشاندہی، ریسرچ، تشخیص اور اسپرے پر عمل پیرا ہیں تاکہ حجاج کرام کو مناسک حج کی ادائی کا محفوظ موقع فراہم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں