اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ کم تجربے کے باوجود گزشتہ سال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کیں۔اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ حج 10 لاکھ روپے سے کم کرکے ساڑھے 6 لاکھ روپے کا کردیا ہے،
اس سال مزید بہتر انتظامات کریں گے۔مفتی عبدالشکور نے کہا کہ اگر کوئی کرپشن میں ملوث ہو تو بتایا جائے، پھر دیکھیں اسے کہاں پہنچاتے ہیں۔