چینی صدر

حب الوطنی چینی قومی جذبے کی بنیاد ہے، چینی صدرط

بیجنگ (عکس آن لائن) چھیوشی میگزین کے یکم اکتوبر کے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا  اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “حب الوطنی کے عظیم جذبے کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں اور ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور قومی احیاء کو مسلسل آگے بڑھائیں۔” یہ نومبر 2012 سے مئی 2024 تک شی جن پھنگ کے متعلقہ خیالات سے ایک اقتباس ہے۔
 مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حب الوطنی چینی قومی جذبے کی بنیاد ہے اور اس نے نسل در نسل چینیوں کو مادر وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتھک کوششیں کرنے کی ترغیب دی ہے۔ پارٹی سے محبت ، سوشلزم سے محبت اور ملک سے محبت کو یکجا کرنا معاصر چین میں حب الوطنی کے جذبے کا سب سے اہم مظہر ہے۔

 مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حب الوطنی کی تعلیم کو ایک ابدی موضوع سمجھا جانا چاہئے، حب الوطنی اور سوشلزم کو متحد کیا جانا چاہئے، مادر وطن کی وحدت اور قومی اتحاد کی حفاظت کی جانی چاہئے، چینی قوم کی تاریخ اور ثقافت کی میراث کو آگے بڑھانا چاہئے ، اور قومی خود انحصاری کے ساتھ دنیا کے لیے کھلا رویہ برقرار رہنا چاہئے۔