دن دیہاڑے ڈکیتی

حبیب آباد دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد جابحق

حبیب آباد ( نمائندہ عکس آن لائن) حبیب آباد دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد جابحق 17 لاکھ لوٹ کر فرار ڈی پی او قصور SPانویسٹی گیشن قصور سمیت موقع پر پہنچ گئے

تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں دن 10بجے کے قریب خرم واڑئچ کے پٹرول پمپ کے ملازمین راشد علی، خادم حسین سوزوکی کار پر سوارکیش بنک جمع کروانے جارہے تھے جب حبیب آباد بائی پاس پر پہنچے تو پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل مسلح ڈاکووں نے فائر مار کر گاڑی کے ٹائر پنکچر کیے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آکر راشد علی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

جبکہ خادم حسین ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی لیے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ڈاکو 17 لاکھ روپے لوٹ کراسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ مشتعل لواحقین نے روڈ بلاک کر دیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ،SPانوسٹی گیشن قصور ،ڈی ایس پی رضوان منظور ،SHOظہیر عالم ،کرائم سین ،فرانزک ٹیموں سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لواحقین مطالبات منظور ہونے پر منتشر ہوگئے

DPOقصور نے میڈ یا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم ان ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسا میرے اپنے بھائی قتل ہوئے ہیں ان ڈاکووں کو نشانہ عبرت بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اس موقع پر صدر انجمن تاجران قصور رانا ممتاز علی خاں ،ملک محمد آصف ،ہارون شہزاد بھٹہ ،حکیم ندیم الحسن ،ریاست علی ،رائے جمشید ،محمد وحید ،محمدامجد ،اقبال بھٹی ،آصف چیئرمین بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں