تل ابیب (عکس آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے مبینہ دورہ سعودی عرب کی جانب واضح اشارہ دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی کی میٹنگ میں وزیراعظم نیتن یاہو سے عراق کے کرد خودمختار علاقے سے تعلقات قائم کرنے سے متعلق سوال کیا گیا۔نیتن یاہو کا جواب میں کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں عرب ممالک کا دورہ کیا ہے مگر ابھی اس کے بارے میں بتا نہیں سکتے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے شہر نیوم کا خفیہ دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اعلی سعودی شخصیات سے ملاقات بھی کی تھی۔ دوسری جانب سعودی عرب نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تردید کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور