مسرت چیمہ

حالیہ واقعات سے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالیہ دنوں میں جو واقعات رونما ہوئے ہیں اس سے حکومت کی گڈ گورننس کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، خونی کھیل پتنگ باز ی کو روکنے میںناکامی کی ذمہ داری کس پر عائد ہونی چاہیے ، پنجاب کی ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے مصنوعی اور ڈھنگ ٹپائو نہیں بلکہ عملی اقدامات نا گزیر ہیں۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پی ٹی آئی کی لازوال جدوجہد سے عوام با شعور ہو چکے ہیں اور وہ اب حکومتوں کی کارکردگی کی خود ہی جانچ پڑتال کر لیتے ہیں ۔ حکومت کے جو معاملات عوام کی نظروں سے اوجھل ہیں ہم بطور اپوزیشن انہیں سامنے لاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے پہلے ہی بد حال ہیں ،

خدارا انہیں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے زندہ درگور نہ کیا جائے ، وفاقی کابینہ نے تنخواہیں نہ لینے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن ان کے دفاتر اور پروٹوکول کے شاہانہ اخراجات اور مراعات تنخواہو ں پر زیادہ بھاری ہیں ۔ ملک جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں حکومتی اخراجات میں 50سے60فیصد کٹ لگایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں