مرتضی وہاب

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں میئر میں ہی ہوں گا، وہ اپنے نمبرز پورے کریں ہم نتیجہ قبول کریں گے، مرتضی وہاب

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب میئر کراچی کیلیے نامزد امیدوار مرتضی وہاب نے کہاہے کہ حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں میئر میں ہی ہوں گا، وہ اپنے نمبرز پورے کریں ہم نتیجہ قبول کریں گے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ میئر کراچی سے متعلق انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہی نہیں، پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہی نہیں تو پی ٹی آئی کیسے حمایت کر رہی ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ میئر کراچی کیلیے کسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمان منتخب نمائندوں کو حق رائے دہی کا حق نہیں دے رہے، آرٹیکل 63 اے بلدیاتی نمائندوں پر لاگو نہیں ہوتا، بلدیاتی قوانین الگ ہوتے ہیں اور انہیں صوبائی اسمبلی نے بنائے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں