حافظ آباد(عکس آن لائن)حافظ آباد کے نواحی گاؤں ساکھی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک شخص ذخمی۔ تفصیلات کے مطابق نسرین دختر علی گوھر نے پانچ ایکٹر زمین انور ولد علی محمد کو فروخت کی تھی۔ جس پر نسرین کے بھائیوں ظفر ، نصر وغیرہ نے وہاں آکر زمین پر ہل چلاکر قبضہ کی کوشش کی تو مخالف فریق عطا ء اﷲ، نزیر وغیرہ بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے نسرین کے بھائیوں کو ہل چلا نے سے منع کیا جس پر دونوں فریقین میں لڑائی مارکٹائی شروع ہوگئی تو اس دوران فائرنگ سے ایک شخص ظفر ولد تاجہ شدید ذخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
