حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن)حافظ آباد پولیس کی جانب سے تھیلیسیمیاکے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کےلئے سند س فاﺅ نڈیشن کے زیر اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،حافظ آباد پولیس کے اہلکاروں نے 40 بوتلیں خون عطیہ کیا، حافظ آباد پولیس ایثار وقربانی کے جذبے سے سرشار ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد بلال افتخار۔تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس کی جانب سے عارف شہید پولیس لائنز حافظ آباد میں سندس فاونڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد بلال افتخار کا کہنا تھا کہ ہمیں انسانیت کی فلاح کےلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔اسلام درس دیتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کی جان بچائی۔
تھیلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کو لاک ڈاون کے باعث خون کے عطیات حاصل کرنے میں دشواری تھی حافظ آباد پولیس مشکل کی اس گھڑی میں قربانی اور ایثار کے جذبے سے سرشار ہے۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے 40 بوتلیں خون عطیہ کیا گیا، خون کا عطیہ کے ساتھ ساتھ تھیلیسیمیاکے مریضوں کی صحت کے لئے دعا بھی کی گئی۔