حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن) حافظ آباد شہر میں آمدمصطفے ﷺ کے سلسلہ میں دو بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ سنی تحریک کے زیر اہتمام جشن ولادت تاجدار ختم نبوت ریلی صوبائی راہنما سید عثمان شاہ نقوی کی قیادت میں دربا ر خطیب الاسلام سے فوارہ چوک تک نکالی گئی جبکہ آمد مصطفے ﷺ موٹر سائیکل ریلی خانپورہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی ، محمد سعید انجم ایڈوکیٹ، سابق کونسلر محمدامین انصاری کی قیادت میں ریلوے پھاٹک سے نکالی گئی دونوں ریلیاں شہر کی مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پر اختتام پریز ہوئیں۔ شہریوں نے جگہ جگہ ریلیوں کی شرکاء پر گل پاشی کی۔
جبکہ شرکاء ریلی آمد مصطفے ﷺ مرحبا مرحبا کے نعرے لگارہے تھے۔ریلیوں سے جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی اور سنی تحریک کے راہنما سید عثمان شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت کے دن کو دھوم دھام سے منانا عبادت ہے۔
خبر 2