حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر حافظ آبادنوید شہزاد مرزا کا کہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے متاثرین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔پہلے مرحلہ میں بارہ ہزار رجسٹرڈ افراد کو 12ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کیے جا رہے ہیں ۔
رقوم کی تقسیم کے لئے ضلع بھر میں 8سنٹرز بنائے گئے ہیں جہاں ان افراد کو رقوم دی جا رہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے باعث غریب اور مستحق افراد میں حکومت کی جانب سے امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گےا ہے تاکہ ان افراد کی مالی مشکلات کم ہو سکیں ۔رقوم کی تقسیم کے لئے ضلع بھر میں آٹھ سنٹرز قائم کیے گئے۔رقوم کی تقسیم کے لئے حافظ آباد سٹی میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک،گورنمنٹ ہائی سکول مدینہ کالونی جبکہ پنڈی بھٹیاں،سکھیکی،جلاپور بھٹیاں،ونیکے تارڑ کولو تارڑ اور کالیکی منڈی میں سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ان تمام سنٹرز پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن انتظامات کو یقینی بنایا گےا ہے انکا کہنا تھا کہ تمام سنٹرز پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے تمام تر حفاظتی اور احتیاطی اقدامات کو بھی خصوصی طور پر یقینی بنایا گیا ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشاد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد محمد طیب طاہر،اے سی پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ اور دیگر افسران نے احساس کفالت پروگرام کے سلسلہ میں رقوم کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ان سنٹرز کے دورے بھی کیے دورے بھی کیے۔امدادی رقم حاصل کرنے والے افراد نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ اس مشکل وقت میں حکومت نے انکی کفالت کا جو پروگرام شروع کیا ہے اس سے انکی مالی مشکلات کم ہونگی اور وہ بہتر طریقہ سے اپنے گھر کے اخراجات پورے کر سکیں گے۔