بس میں تصادم

حافظ آباد، ٹریکٹر ٹرالی اور باراتیوں کی بس میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 25 زخمی

حافظ آباد(عکس آن لائن ) حافظ آباد میں ٹریکٹر ٹرالی اور باراتیوں کی بس میں تصادم سے 5افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے علاقے چک چھٹہ کے قریب حادثے سے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا، شدید دھند کے باعث باراتیوں کی بس مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو لاہور ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں