کار اور موٹر سائیکل کے تصادم

حافظ آباد، اوکاڑہ میں حادثات، 4 افراد جاں بحق

حافظ آباد(عکس آن لائن)حافظ آباد میں کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 4 افراد جاں بحق ،ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جبکہ اوکاڑہ کے نزدیک جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث وین اور کار کے تصادم میں2 افراد زخمی ہوگئے۔

حافظ آباد کے نواحی گاﺅں سندھواں تارڑ کے رہائشی 3 افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گئے۔ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر حادثہ قصبہ ون 10 اے ایل کے قریبدھند کے باعث وین اور کار کے تصادم کی صورت میں پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر اختر ا?باد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں