برآمدات

جیولری کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 100.87 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)جیولری کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 100.87 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران برآمدات کا حجم 60 لاکھ 22 ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری کے دوران جیولری برآمدات سے 29 لاکھ 98 ہزار ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران زیورات کی قومی برآمدات 30 لاکھ 24 ہزار ڈالر یعنی 100 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں