ڈاکٹر شاہد صد یق

جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خا تمہ وقت کی اہم ضرورت ہے’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور( عکس آن لائن )مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خا تمہ وقت کی اہم ضرورت ہے،فیاض الحسن چوہان کے محکمہ جیل خانہ جات کا چارج سنبھالتے ہی لیگیوں کے گھر میں صف ما تم بچھ گیا، قوم کا پیسہ لوٹنے والوںکوجیلوں میں عام قید یوںکے طرح رکھنے کیلئے فیا ض چوہا ن اقداما ت کرے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ اب وہ دور گزر گیا ہے جب سیا ستدانوںاور عا م قیدیو ں میں فر ق رکھا جا تا تھا، قیدی توقیدی ہوتا ہے چاہے وہ عام شہری ہویا سیا ستدان،جیلو ںمیں موجود سیا ستدان ملک اور قوم کی خا طر اور خود آزاد فضا ء میں گھو منے کیلئے ملک اور قوم کا پیسہ فوری وا پس کر یں اور با قی زند گی کو آزاد فضاء میں انجوائے کر یں۔

فیا ض الحسن چوہان پہلی فر صت میں جیلو ں میں و ی آئی پی کلچر کو ختم کرانے اور و ی آئی پی مہمانو ں کو عام قید یو ں کے سا تھ رکھنے کیلئے تر جیح بنیاد و ں پر کردار ادا کر یں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں