جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کا جڑانوالہ میں کمیونٹی سینٹر کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

جڑانوالہ (عکس آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کر کے عیسیٰ نگری میں چرچ کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ پر بہت افسوس ہوا، کمیونٹی سینٹر بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو کام کیا بہت اچھا ہے۔جہانگیر ترین نے جڑانوالہ میں کمیونٹی سینٹر کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں