اسلام آباد (نمائندہ عکس)ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا۔ترین گروپ کے رہنما عوان چوہدری نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا اور ان کی کی صحت اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ عون چوہدری نے بتایاکہ جہانگیر ترین کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، وہ جلد ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ٹیسٹ رپورٹس پر ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔واضح رہےکہ پی ٹی ا?ئی رہنما جہانگیر ترین علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں اور گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔