جہانگیر ترین

جہانگیر ترین اسلام آباد پہنچ گئے، گروپ کے ہمراہ دو روز تک وزیر اعظم سے ملاقات متوقع’ ذرائع

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اسلام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ، حامی اراکین اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ دو روز تک وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے بعد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انہوں نے غیر اعلانیہ ایک گروپ بھی تشکیل دیدیا ہے ۔ مذکورہ گرو پ کی جانب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد کچھ وفاقی وزراء بھی اس معاملے کو کشیدگی کی نہج تک پہنچنے سے روکنے کے لئے متحرک ہو گئے تھے۔

جہانگیر ترین کے حامی گروپ کی جانب سے کسی کمیٹی سے ملاقات کی بجائے وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات کے اصرار پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ دو روز تک ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے حامی اراکین کا گروپ وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ اورغیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبات پیش کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں