لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ علیحدہ گروپ بناناپارٹی ڈسپلن کےخلاف ہے،جہانگیرترین کواب اس بات کا فیصلہ کرلیناچاہیے وہ پارٹی میں رہناچاہتے ہیں یانہیں رہنا چاہتے‘ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت موجودہے اورآئندہ 2سا ل بھی رہے گی،فنانس بل میں یہ لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوں گے،مجھے پتہ ہے فا روڈ بلاک میں موجو د لوگ کوئی غلطی نہیں کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین سے ایک اچھاتعلق ہےمگرگروپ بنانے کے معاملے پران سے سے اختلاف کروں گا،14سال مجھے پارٹی میں ہوچکے ہیں میرے ساتھ بھی کئی بارزیادتی ہوئی مگرمیں نے خاموشی اختیارکی اورسرخروہوا۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتاہوں سیاسی بلیک میلنگ مناسب نہیں عمران خان بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،جن کے ذاتی معاملات بھی تھے وہ بھی جہانگیرترین کےساتھ مل گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت موجودہے اورآئندہ 2سا ل بھی رہے گی،فنانس بل میں یہ لوگ بھی ہمارے ساتھ ہوں گے،مجھے پتہ ہے فا روڈ بلاک میں موجو د لوگ کوئی غلطی نہیں کریں گے۔