حافظ حمد اللہ

جہانگیرترین اور مولانافضل الرحمن کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبرمیںکوئی صداقت نہیں ہے، حافظ حمد اللہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جہانگیرترین اور مولانافضل الرحمن کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبرمیں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جن میڈیا ہائوسزنے خفیہ ملاقات کی خبر بریک کی بے بنیاد اور سفیدجھوٹ ہے،جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میڈیاہائوسز خبربریک کرنے سے پہلے تصدیق کیاکرے۔ انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمن ڈرائنگ روم اورآف شور سیاست پریقین نہیں رکھتا۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتمادتحریک کوکامیاب بنانے کیلئے ملاقاتیں خفیہ نہیں بلکہ قوم کے سامنے ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم جلدمذاکراتی جرگہ تشکیل دے گی ،جرگہ میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ جرگہ مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کریگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں