بلاول بھٹو زرداری

جھوٹے مقدمات سے پارٹی کے جیالوں کو جھکایا نہیں جاسکتا، بلاول بھٹو زرداری

سکھر(عکس آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو جھکایا نہیں جاسکتا، خورشید شاہ نے جرات مندی سے حالات کاسامنا کیا۔یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو این آئی سی وی ڈی اسپتال پہنچے اور انہوں ضمانت پر رہا ہونے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ سے ملاقات کی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے خورشید شاہ سے ان کی خیریت دریافت کی اور رہائی پر خورشید شاہ کو مبارکباد بھی دی۔بلاول بھٹو نے خورشیدشاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کاحوصلہ قابل تعریف ہے، آپ نے بہادری اور جرات مندی سے جبر کے حالات کاسامنا کیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات سے پیپلزپارٹی کے جیالوں کو ڈرایا دھمکایا اور جھکایا نہیں جاسکتا۔

اس موقع پر سید خورشید شاہ نے چیئرمین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ علالت کی وجہ سے آئندہ چند روزمزید اسپتال میں رہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں