جھنگ(نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر فیاض احمدموہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی براءے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرور گجر سمیت محکمہ صحت ، ایجوکیشن،سوشل ویلفیئر،زراعت،لائیوسٹاک،ماحولیات،انڈسٹریز،لوکل گورنمنٹ،فشریز،کوآپریٹو و دیگر محکموں کے افسران بھی موجو دتھے۔
اجلاس میں انسدادپولیو مہم،کورونا ویکسی نیشن مہم ، ٹائیفائڈ بخار سے بچاﺅ بارے حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام بارے مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نےنسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیااور انسداد ڈینگی کیلئے اقدامات کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ہمیں ڈینگی مچھر سے بچاﺅ اور اسکی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہو ں گے۔انسدادی ٹیمیں ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کریں۔ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی نہیں ہونی چاہیئے۔تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پوراکریں اور اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے محکمانہ سروسز کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے دفاتر کی تمام تر جگہوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور سرویلنس کی سرگرمیوں میں شامل سٹاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے اپنی کارکردگی اپ لوڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹائیفائیڈ ، پولیو، کورونا ویکسی نیشن اور ڈینگی سے بچاو کیلئے آگاہی مہم کا دائرہ کارمزید وسیع کریں اس ضمن میں محکمانہ طور پر آگہی کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے جبکہ اہم مقامات پر معلوماتی بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔
موذی امراض کے پھیلاو سے بچنے کیلئے سماجی تعاون ناگزیر ہے لہذا ہر سطح پر کمیونٹی کو سرویلنس و دیگر انسدادی سرگرمیوں میں شریک رکھا جائے۔بعد ازاں ٹائیفائڈ بخار سے بچاﺅ بارے حفاظتی ٹیکہ جات مہم بارے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی قیادت میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے افسران و سٹاف سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 9سے 15سال تک کی عمر کے بچوں کو ٹائیفائڈ بخار سے بچاﺅ کےلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کی ذمہ داری کو نبھائیں۔